Mann written by Ashi Khokhar|Mother's day special
عاشی کھوکھر(سیالکوٹ)
"ماں"
کیا لکھوں میں اس ماں کے لیے
جس نے مجھے بولنا سکھایا ہے
لفظ ماں کہنے کو تو اک سادہ سا آسان سا لفظ ہے جس کے لیے انگلش میں Mama,Mom,Mummy,
اردو میں
ماں جی ,۔امی جی ,
پنجابی میں
اماں, بےبے,مائ جی وغیرہ بولنے میں آتا ہے لفظ جو ہو اپنے اندر احساسات جذبات کا اک گہرا سمندر سموئے ہوۓ ہے
ماں دنیا میں سب سے قیمتی انمول رشتہ ہے جس کا کوئ بھی نعم البدل نہیں ہر رشتے کا نعم البدل مل سکتا سواۓ اس کے۔۔
جب اک لڑکی پہلی مرتبہ ماں بنتی وہ دنیا کا سب سے میٹھا درد برداشت کر کے اس رتبے تک پہنچتی انسان کے جسم میں کُل 206 ہڈیاں ہوتی اگر 56 ہڈیاں اک ساتھ ٹوٹیں تو ممکن ہے کی انسان یہ درد برداشت نہ کر پاۓ مگر عورت بہت سخت جان ہوتی موت کی وادیوں سے ہو کے اپنے بچے کو اس دنیا میں لاتی تو اللہ پروردگار اپنی حسین جنت اٹھا کے اس کے قدموں رکھ دیتا
جب اک لڑکی ماں بنتی وہ نو مہینے اپنے پیٹ میں اپنے بچے کو رکھتی اسے خوراک کی خاص مقدار میں ضرورت ہوتی ہے اسے چاہے وہ خوراک۔ملے نہ ملے مگر اس کے بچے کو ضرور چاہیے ہوتی ہم نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جب ہماری مایئں بوڑھی ہوتی تو اکثر کہتے سُنا کہ ہاۓ۔۔۔ میرے گھٹنے میں درد میرے ٹخنوں میں درد کبھی بازؤں میں درد تو کبھی کمر میں درد ہم اکثر یہی کہتے کے بڑھاپے کی وجہ سے درد ہوتا مگر ہم غلط ہیں ۔۔۔۔۔جب عورت کو دورانِ حمل مناسب مقدار میں کھا نا نہ ملے تو بچہ ماں کی ہڈیوں سے اپنی خوراک لیتا جس کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو تی اور درد ہوتا ۔۔۔۔
بچے کی پیدائش کے بعد ماں کا سب سے اہم فریضہ بچے کو دودھ پلانا اس دودھ کی طاقت انسان کے جسم میں چالیس سال تک ریتی بہت سی بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ۔۔۔۔۔
ماں کی اعلٰی ضرفی دیکھے رات کو جب بچہ رو ۓ بعد میں ماں کی آنکھ پہلے کھل جاتی اگر بچہ بستر پر پیشاب کر دے تو وہ خود گیلی جگہ پر سوجاتی اور اپنے بچے کو خشک جگہ لٹاتی صرف اس لیے کہ کہیں میرے بچے کو سردی نہ ہو جاۓ وہ بیمار نہ ہو جاۓ۔۔۔۔۔
اگر کبھی اسکا بچہ بیمار ہو جاۓ تو وہ دنیا جہان کا ہر حربہ استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتی دنیا کے ہر ہر ڈاکٹر کو دکھا تی کہ کہیں اسکے بچے کا علاج ہو جاۓ ۔۔۔۔اگر کبھی ایسا ہو کے ڈاکٹرز اس کے بچے کے علاج میں خود کو ناکام پا کر اسے جواب دے دیں ماں پھر بھی ہمت نہیں ہارتی وہ پل پل خدا سے یہی دعا کرتی کے اس کا بچہ صحت یاب ہو جاۓ اسے زندگی مل جاۓ ۔۔۔۔
بچوں کی کمائیاں کھانا تو قسمت کی بات مگر ماں بغیر کسی لالچ بغیر کسی مطلب مخلص ہو کر اپنی ممتا سے مجبور اپنے دل کے سکون کے لیے ہر وقت اپنے بچے کے لیے فکر مند رہتی ۔۔۔۔۔۔
جب بچہ بولنا شروع کرتا اور وہ لفظ "ماں"کہتا تو یقین مانیں وہ ماں اس قدر خوش ہوتی جیسے اسے پوری کائنات مل گئ ہو شاید کائنات لے کہ بھی یہ خوشی محسوس کرے۔۔۔۔۔۔
ماں خدا کے بعد سب سے معتبر پاک اور سچا رشتہ ہوتا قرآن پاک میں بھی خدا نے جہاں اپنی اطاعت کا حکم دیا وہیں ماں کی فرمانبرداری کا حکم دیا ماں کی اطاعت رب کی اطاعت ماں کی نافرمانی رب کی نافرمانی ۔۔۔۔۔
خدا نے اپنی اطاعت کے ساتھ فرمایا کے والدین سے نرمی والا رویہ رکھنا ان سے پیار سے بات کرنا
ان کو اُف تک نہ کہنا ۔۔۔
اُف نہ کہنا کو اکثر ہم مذاق میں لے لیتے اگر والدین ہمیں کوئ ایسی بات کہیں جو ہمیں مناسب نہ لگے تو "ہوں" تک بھی نہ کہیں ۔۔۔۔۔
بچہ بچپن میں اگر کچھ پوچھے ماں اسے بڑے پیار سے بتاتی بچے کے بار بار پو چھنے پر ماں ہر بار اتنے ہی پیار سے بتاتی کبھی بھی اکتاتی نہیں بتانے میں اگر اسکے بر عکس اگر یہی ماں بڑھاپے میں بچے سے کچھ پوچھے وہ اک بار بتاۓ گا دوسری بار غصے سے بولے گا اگر اپنا بچپن یاد کرے کہ ماں نے کبھی غصے میں نہیں کہا کچھ ۔۔۔۔
مایئں اپنی ساری زندگی اپنے بچوں کی ترقی کامیابی کی دعائیں کرتی رہتی۔۔۔۔
"اپنے والدین کی عزت بادشاہوں کے جیسے کیا کریں کیونکہ انہوں نے ہمیں بچپن میں شہزادوں کی طرح پالا ہے"
بد بخت ہے وہ اولاد جس کے والدین زندہ ہوں اور وہ انکی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کر پاۓ وہ اس اندھی لاٹھی سے بھی کمتر ہیں جو والدین سہارے کے لیے ہاتھ میں پکڑتے۔۔۔۔۔۔۔
دعا ہے کے خدا ہمیں والدین کا مطیع و فرمانبردار بناے انکی خدمت کر کے جنت حاصل کرنے کی توفیق دے آمین
پیار کرتا ہےنیازی یہ زمانہ مجھ کو
یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے۔۔۔۔
No comments