Nida Razzaq ki Pehchan written by Aniqa Malik

 ندا رزاق کی پہچان

از قلم : انیقہ ملک 

ندا رزاق کون ہیں اور کیا ہیں آج  انکی پہچان میں آپ سب سے اپنے الفاظ میں کرنا چاہوں گی ندا ایک ہمت اور طاقت کا نام ہے  جو نہ خود ہار مانتی ہیں اور نہ ان کے ساتھ جڑے اپنوں کو ہار ماننے دیتی ہیں ندا سے جو ملتا ہے اس کا ہو جاتا ہے جن میں سے ایک میں بھی ہوں ندا اور میری دوستی دسمبر 2020 میں ہوئی اور آج ندا میری زندگی کا اہم حصہ ہے۔

ندا کو لکھنے کا بہت شوق تھا اور اس کو ایسے ادارے کی تلاش تھی جہاں وہ اپنے قلم کو مضبوطی دے سکے اور بہت کچھ سیکھ سکے اور اس کا اعتماد مزید بڑھے اور پھر ایک دن اسکی تلاش اسکی منزل جو اس کے شوق اور اس کی قلم کو مضبوطی دے سکے آخر کار اسکو مل گئی اور ندا نے عوامی للکار نیوز پیپر کو جوائن کیا جس میں اپنی محنت اور لگن سے اپنی پہچان حاصل کی اور بہت سی ذمہ داریاں بھی لیں اور بہت کچھ سیکھا بھی اتنا ہی نہیں ندا نے عوامی للکار کے علاوہ بھی بہت سے نیوز پیپرز میں بھی اپنا آپ منوایا۔

ایک دن میری ندا سے بات ہوئی اور میں نے ندا کو بتایا کہ مجھے بھی شوق ہے پر مجھے آتا نہیں لکھنا تب ندا نے کہا مجھے کوئی ایسا کام نہیں ہوتا جو ہم کرنا چاہیں پر ہم کر نہ سکیں تو اس نے مجھے عوامی للکار نیوز پیپر کا حصہ بننے کو کہا تب میں نے اس کو بتایا میں ابھی نہیں بن سکتی اس نے مجھے بنا بتاۓ مجھے میمبر بنا دیا میں ابھی سوچ رہی تھی کہ ندا نے میری خواہش کو پورا کر دیا اور اس طرح ندا کے ساتھ میں نے اپنے شوق کو پورا کیا اور اس شوق کو پہچان دینے کیلئے ندا نے ہر پل میرا ساتھ دیا اور مجھے بتایا کہ میں بھی کچھ کر سکتی ہوں اور اس طرح میں لکھتی گئی اور میرے الفاظوں کو نام ملتا گیا بہت دفعہ گری بھی اور اٹھی بھی وہ کہتے ہیں نہ جب آپ کے ساتھ ایک مضبوط ہاتھ تھامنے والا سچا انسان ہو تو آپکو گرنے سے بھی ڈر نہیں لگتا کیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم گر بھی گئے تو ہمیں ہاتھ بڑھا کر سنبھالنے والا سچا دوست ساتھ ہے اور پھر ندا نے ایسا ہاتھ پکڑا کہ پھر کبھی گرنے نہیں دیا میری قلم کو پہچان آج اگر ملی ہے تو وہ ندا کی وجہ سے ہے اور آج ندا کی وجہ سے بہت سے لوگ ملے اور بہت پیار دیا جن میں ایک نام سحر کا بھی ندا اور سحر میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔

ندا کی پہچان اتنی نہیں ہے کہ چند لفظوں میں ختم ہو جائے اس کی پہچان تو بہت بڑی ہے اور یہ سب اللّه رب العزت کا دیا گیا ندا کے لئے خاص تحفہ ہے

ندا ایک اچھی دوست ہی نہیں بلکہ ایک بہت اچھی بیٹی بہن شاگرد اور سب سے بڑھ کر ایک اچھی انسان بھی ہے جو ہر پل اسی کوشش میں ہوتی ہے کہ وہ  کب کیسے کسی کی بھی مدد کر کے اسکو اسکی منزل تک پہنچا دے ندا عوامی للکار کا ایک اہم حصہ رہ چکی ہے جو ہمیشہ اپنی محنت اور لگن سے سب کا دل جیت لیتی ہے ندا ہمیشہ سب کو عزت دینے والی حوصلہ افزائی کرنے والی ایک ہم سب کیلئے مثال ہے جو کبھی ہار نہیں مانتی ندا نے نہ جانے کتنے لوگوں کو راہ دکھائی ہے جو میرے جیسے جو ہمت ہار جاتے تھے انکو حوصلہ افزائی کر کے انکو مضبوط بنایا ندا نے اپنے دم پر بہت کچھ پایا ہے وہ ہمیشہ سے سیکھنا چاہتی ہے اس کو ہمیشہ کچھ نیا سیکھنا ہوتا ہے ندا کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کو جتنی عزت اور محبت دیتے ہیں آج کے وقت میں شاید کوئی اتنی عزت دے سکے ندا ہمیشہ کہتی ہے کہ آج وہ جو جزبہ رکھتی ہے آگے بڑھنے کا وہ اس کے والدین کے علاوہ اس کے اساتذہ ہیں خاص طور پر سر اکرام اللہ لالی جنہوں ہمیشہ ندا کو حوصلہ دیا اور آگے بڑھنے کا جذبہ دیا۔

ندا کی پہچان اس کی سادگی سے بھی لگائی جا سکتی ہے ندا بہت سادہ لڑکی ہے جو پردہ کرتی ہے اور اس کو سب سے زیادہ گاؤن خریدنا پسند ہے جس پر بہت سے لوگ اسکو فضول خرچ بھی کہتے ہیں پر میں کہتی ہوں اگر پردے کے لئے ایسی فضول خرچی کرنا پڑے تو اس بہتر کچھ نہیں ندا چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو جینا پسند کرتی ہے کیوں کہ یہ اسکے دل کو بہت سکون دیتے ہیں جسے وہ کبھی گنوانا نہیں چاہتی کیوں کہ وہ اس کی زندگی کا سب سے خوبصورت حصہ ہے اور جب زندگی کا خوبصورت حصہ آپکو نظر آ جائے تو اس کو کھو دینا سب سے بڑی نا شکری ہوتی ہے اللّه کی۔

ندا رزاق آج ایک بہت خاص نام بن چکا ہے میرے لئے اور تمام لڑکیوں کے لئے ایک مثال بھی کہہ سکتے ہیں ندا عوامی للکار میں ایڈشن انچارج اور بہت سی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے ساتھ عوامی للکار رائیٹرز فارم کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں اور ندا کی 60 پبلیکیشنز ہو چکی ہیں اس کے علاوہ ندا کے گروپ بھی ہیں جس میں وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں دوسروں کو سیکھانے کی اتنا ہی نہیں ندا اسلام کو سب سے پہلے رکھتی ہیں تاکہ ہم دنیا کے ساتھ ساتھ دین کی طرف بھی راغب ہو سکیں اور دین کو سیکھنے کا جزبہ پیدا ہو سکے جو شاید ہم مسلمانوں میں کم ہو گیا ہے اور ندا اسی جذبے کو بڑھاوا دے رہی ہیں جس کے لئے انہوں نے قرآن پاک کا ترجمعہ تفسیر سیکھانے کے لئے عینا کے ساتھ مل کر اس نیک سفر کا آغاز کیا ہے اللّه کامیاب کریں میری دوستوں کو اور ندا بہت نیک نیتی کے ساتھ اپنا ہر کام کرتی ہیں ندا کی مسکراہٹ اسکی سب سے بڑی طاقت ہے مجھے فخر ہے کہ میں ندا کی دوست ہوں اور آج اس کے لئے کچھ لکھنے کا موقع ملا  میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے 

ہنستی رہے تو صد مسکراتی رہے 

زندگی تیری یوں ہی خوشیوں کے حسین لمحات سے بھری رہے 

زندگی کا خوبصورت انعام بن کر آئی ہے۔

"ہنستی رہے تو صدا مسکراتی رہے 

زندگی تیری یوں ہی خوشیوں کے حسین لمحات سے بھری رہے 

زندگی کا خوبصورت انعام بن کر آئی ہے 

ہم سب کی زندگی میں ندا خوشیوں کا نام بن کر آئی ہے۔۔!

دعا کرتی ہوں کہ اللّه رب العزت  سبکو ایسی بیٹی بہن دوست عطاء کریں جس کی وجہ سے سر فخر سے بلند ہو اور دعا کرتی ہوں کہ اللّه رب العزت ندا کے بہت خوبصورت نصیب لکھیں اور دونوں جہاں کی خوشیاں اور کامیابياں ندا کا مقدر بنا دیں اللّه ہو آمین کثیرہ۔

No comments