Ramzan Mubarak written by Armgan Nayab


 رمضان المبارک 

ارمغان نایاب 


منہاج نے آج بڑی خوشی سے اور پر تپاک انداز میں عصام سے جو کہ اس سے صرف دو سال بڑا تھا پوچھا،  " منہاج کیا بات ہے؟ تمہارے گھر میں بھی بڑی صفائیاں ہو رہی ہیں ۔ سارے کمرے سیٹ کئے جارہے ہیں۔ خاص طور سے کچن کی صفائی کی جارہی ہے اور جو جو سامان ڈبے میں کچھ کم نظر آ رہا ہے اسکو پورا کیا جا رہا ہے۔ بہت سارے کھانے کے آئٹمز نئے نئے لائے جارہے ہیں۔ ہمارے یہاں بھی ممی بار بار پاپا کو کہہ رہی ہیں کہ رمضان شروع ہونے سے پہلے ساری چیزیں گھر لا کر رکھ دیں ورنہ آپ کا نکلنا ہوگا نہیں۔ گرمی بھی ہوگی، پیاس بھی بہت لگے گی تو آپ کچھ لانے سے رہے ۔ 

لیکن یار یہ رمضان کیا ہے ؟ ممی پاپا کو ایسے کیوں کہہ رہی ہیں کہ ساری چیزیں لا کر رکھ دیں؟"

 منہاج نے بڑی معصومیت سے سوال کیا ۔

" کیا پھر سے لاک ڈاؤن ہونے والا ہے اور ہم کو گھر میں بند کر دیا جائے گا ؟"

 منہاج ابھی صرف 6 سال کا تھا اس کو بہت ساری باتیں سمجھ میں نہیں آتی تھیں۔ 

عصام جو کہ اس سے بڑا تھا اس کو معلوم تھا کہ رمضان المبارک کیا ہے ۔

اور پچھلے سال رمضان کے کچھ روزے بھی اس نے بڑی ضد کر کے رکھے تھے ۔ 

اس نے منہاج کو بتایا ،" رمضان ایک بہت ہی مبارک مہینہ ہے ۔ جب سے یہ مہینہ شروع ہوتا ہے مسلمان فجر سے لیکر مغرب کی اذان تک کچھ نہ کھاتے ہیں نا پیتے ہیں ۔ دن بھر بھوکے پیاسے رہتے ہیں اور خوب قرآن کی تلاوت کرتے ہیں ، خوب نمازیں پڑھتے ہیں خاص کر شب قدر میں"

منہاج نے پھر بڑی معصومیت سے کہا ،" لوگ بھوکے پیاسے کیوں رہتے ہیں ؟ چھپ کر بھی تو کھا سکتے ہیں؟ 

عصام نے سمجھایا ،" نہیں ایسا نہیں کر سکتے ۔ چھپ چھپا کر کھانے سے روزہ نہیں ہوگا اور مسلمان اللہ کو راضی رکھنے اور اس کی خوشی حاصل کرنے کے لئے دن بھر بھوکے پیاسے رہتے ہیں ۔ اللہ اس کے بدلے میں مسلمان کو جنت میں داخل کرے گا۔ کیوں کہ اللہ کو روزہ اور قران کی تلاوت بہت پسند ہے۔ 

اور شب قدر میں لوگ اس لئے بہت زیادہ قران کی تلاوت اور عبادت کرتے ہیں کہ اس ایک رات کی عبادت لگ بھگ 83 سال کی عبادت کے برابر ہے ۔ "

منہاج نے کہا ،" عصام تم نے بہت اچھے سے مجھے بتا دیا یار  اب اس رمضان میں ہم لوگ بھی روزہ رکھیں گے اور عبادت بھی کریں گے ۔ ان شاء اللہ

No comments