Bap on Father's day written by Tayyaba Shah|Urdu Poetry

 

باپ 

اپنی خوشیاں وار دیتا ہے اولاد کی زندگی بنانے میں

کیا دیکھا ہے کسی نے محنتی انسان باپ سے زیادہ کوئی

اپنی تکلیف چھپا کہ خود کو سینچ دیتا ہے وہ 

تمہارا باغ بنانے کیلئے  ایسا مخلص انسان  دیکھا ہےکوئی

تمہاری خواہشات کی خاطر  زندگی میں سکھ نہیں لے پاتا

کیا کبھی ملا ہے تم کو ایسا جانثار کوئی 

دنیا کے فرضی رشتے دھوکہ ہیں فریب ہیں تب جانو گے

جب یہ سایہ اٹھا گیا اور نہ سنبھالنے والا ہوا کوئی 

آج باپ موجود ہے ناں تو سب رشتے پاس ہیں دور نہیں

کل جب یہ سایہ ڈگمگایا تو دکھائے گا اوقات ہر کوئی

باپ ہوں موجود تو لگتی نہیں تپتی ہوا کبھی

ورنہ تو جھلسا دیتا ہے اسی تپتی ہوا سے ہر کوئی

اگر موجود ہے باپ تو قدر کرو ان کی 

کیونکہ جہان میں سب کو نہیں ملتا ہر کوئی 

طیبہ شاہ۔

No comments