Poetry for Father by Bint e Nawaz
Poetry for Father, A daughters Love for her Father
بابا
• جب بھی تیری یاد آتی ہے
میری آنکھوں کو نم کر جاتی ہے
• مجھے بات بات پر گلے سے لگا لینا
تیری وہ عادت اب بہت ستاتی ہے
• ذندگی کی تلخیوں میں گھیریں یہ آنکھیں
کچھ دکھ، کچھ نمی لیے تجھے ڈھونڈتی ہیں
• تو تھا مانند چھت ہمارے ذندگی کے مکاں کا
ہر دیوار اب تیرے جیسا سائبان تلاشتی ہے
• جس دن سے تو گیا ہے اسی دن سے
تنہائی ہر روز مجھے ڈراتی ہے
• بہلاتی تو ہوں اسے نت نئے طریقوں سے مگر
ذندگی اکثر تیرے دیدار کی فرمائشیں کرتی ہے
• بہت بہادر بنتی جارہی ہوں اب میں 'بابا'
اگلی ذندگی میں تم سے ملنے کی امید جو رہتی ہے
~ (بنت نواز)
Deep poetry😔
ReplyDeleteGreat and most heartbreak article ...May Allah bless our parents..
ReplyDelete