Urdu Poetry Shikwa e Dard written by Bia Mehmood


 شکوہِ درد 

بنام اے کے 

تم نے میری پہچان چھین لی 

بھول گئے او تم نھیں تو میں بھی نھیں

تمھیں تو سب مل گیا 

سب کچھ ہے تمھارے پاس 

مجھے کیا ملا تم کو کھو کر 

تمھارے بنا ایک پل نھیں گزرتا تھا

اب اکیلی ہوگئی ہوں 

سب کہتے ہیں تم بدل گئی ہو 

تم نے بدل دیا مجھے 

تمھاری بے رخی نے اذیت کی انتہا کردی 

کیوں کیا تم نے ایسا 

میں کہتی تھی نہ کرو یہ سب 

تم نھیں مانی عادت ڈال کر اپنی چھوڑ دیا نہ 

کہیں آنا جانا ہوتا میرے تم ہمیشہ میرے ساتھ 

کیوں کی میری اتنی کیئر

جان تھی نہ میں ،آخر جان نکال لی 

یاد رہے گا سب مجھے ، سب یاد 

چاہے تم بھول جاؤ 

میں بھولنے والوں میں سے نھیں 

اب میری پہچان شاعرہ ہونا ہے 

میری شاعری میں جو درد و غم کی تشہیر ہے نہ 

وہ تھارا ہی اعجاز ہے 

جو تمھارے حوالے سے تھی 

وہ اب نھیں رہی جس کا دکھ تا عمر رہے گا

ایک دفعہ آواز دے کر تو دیکھا ہوتا 

میں نہ آتی تو سارے رابطے ختم کرلیتے 

تم نے کوشش ہی نھیں کی 

بیچ راہ میں اکیلا کردیا 

ملیں اور بچھڑ گئیں

اتنا میرا نقصان کردیا 

آخر کیا ملا مجھے صرف تنہائی 

آنسو میرا مقدر ٹھہرے 

تم نے اپنا احساس بھی چیھن لیا 

کھوگئی میں خود سے بھی 

ہاں کھوگئی ہوں یہ سب تم نے کیا 

تمھارے عشق نے اذیت دی 

میری روح کوتار تار  کردیا 

ٹوٹ گئی ہوں میں 

سارے رنگ و روپ کھو گئے میرے 

کوئی خواہش ،کوئی آرزو باقی نھیں رہی اب 

مَیں ہو کر بھی نھیں رہی

******************************* 

ازقلم : بیا محمود

No comments