Btao kesa lgta hai urdu poetry written by Hajra Tahir



 بتاؤ کیسا لگتا ہے؟ 

کسی کو حاصل کر کے کھو دینا 

کسی کے ساتھ تو چلنا پر اس کا نہ ہو پانا 

خود ہی کو کوستے رہنا اس کو نہ کچھ کہنا 

خود گرنا خود ہی سنبھلنا ہنسنا اور رو دینا

بتاؤ کیسا لگتا ہے؟ 

ہجر کی لمبی راتوں میں کسی کی یاد میں رونا 

کسی کو سوچتے سوچتے اپنی آنکھیں بند کرنا 

اور اندھیرے میں چلے جانا 

بتاؤ کیسا لگتا ہے؟ 

نئے رشتوں میں رنگ جانا مگر کسی کو بھول نہ پانا

بتاؤ کیسا لگتا ہے؟ 


از قلم: (حاجرہ طاہر)

3 comments: