Wo mery Mazi k Qisy Jesa Urdu Poetry Written By Hajra Tahir
وہ میرے ماضی کے قصے جیسا
وہ میری زیست کے حصے جیسا
وہ دور ہو کہ بھی پاس جیسا
وہ عام لوگوں میں خاص جیسا
وہ کُھلی ہوئی کتاب کا ورق
وہ دلوں میں چُھپے راز جیسا
میں شاعری کی دیوانی لڑکی
وہ شاعر کوئی فراز جیسا
وہ شور میں بھی خاموشی کوئی
وہ ان کہی سی بات جیسا
وہ سردیوں کی دوپہر جیسے
وہ گرمیوں کی رات جیسا
وہ مجھ میں میری میں کی طرح
وہ آپ میں ٹھیک آپ جیسا
وہ خراب لوگوں میں پارسا شخص
وہ پارسا ؤں میں خراب جیسا
وہ سوتی ہوئی تعبیر کوئی
وہ جاگتے ہوئے خواب جیسا
وہ میری مـیں کی تسکین جیسے
وہ میری انا و غرور جیسا
وہ کہیں نہ ہو کہ ، ہر کہیں کے جیسا
میں آسمان ، وہ زمین کے جیسا
وہ میری نا میں اشارہ ہاں کا
وہ میری ہاں میں نہیں کے جیسا
وہ دن بھر کے تھکے ہوؤں پر
گہرے نیندی خمار جیسا
وہ گزرے ہوئے کسی پل کے جیسا
وہ آج میں ٹھیک کل کے جیسا
وہ رنگیں گُل کوئی ، گلاب چہرہ
وہ سادگی میں کنول کے جیسا
وہ میرے جسم میں روح کی طرح
اور میری روح کے ایمان جیسا
از قلم: (حاجرہ طاہر)
Aalllaaaaaw.. Bohot khoob
ReplyDeleteMasha Allah both nice hajra g
ReplyDelete