Mashrki Lrki urdu poetry written by Hafiza Aiman Ayesha
مشرقی لڑکی
حافظہ ایمن عائشہ
رازداں
آ تجھے اک حقیقت بتاؤں
تو سمجھتا ہے ناں
مجھے تیری محبت پہ بھروسہ نہیں ہے
رازداں
تجھے غلط کہنا میں کفر سمجھتی ہوں
محبت پہ بھروسہ کیسے کروں؟
میں تو مشرقی لڑکی ہوں
وہ لڑکی
جو محبت پہ عزت کو ترجیح دیتی ہے
جس کے لیے ماں باپ کی عزت
ہر محبت ، ہر تعلق سے
کہیں بڑھ کر ہے
رازداں
تیری محبت کو ٹھکرانا
میں جرم سمجھتی ہوں
مگر
میں تو مشرقی لڑکی ہوں
میں اظہارِ محبت کروں تو کیسے؟؟
میں اظہارِ خیال کروں تو کیسے؟؟
جو اپنی من پسند شے نہ ملنے پر بھی
اپنے ہونٹ سی لیتی ہے
اپنی خواہش دبا لیتی ہے
بے پناہ خواہشوں کے کڑوے گھونٹ
جام سمجھ کر پی لیتی ہے
رازداں!!
میں تو مشرقی لڑکی ہوں
میں تیرا ہاتھ تھاموں تو کیسے؟؟
تیرے لیے سنورں تو کیسے؟؟
جو ڈولی اٹھنے کو ہی جنازہ گردان لیتی ہے
جو ہر سانس اس احساس تلے لیتی ہے
جہاں ڈولی جائے گی، وہی سے جنازہ نکلے گا
میں ان الفاظ سے چھٹکارا پاؤں تو کیسے؟؟
رازداں!! میں تو مشرقی لڑکی ہوں
No comments