Moka Talash Urdu Column Written by Zerqoon Cheema
موقع تلاش
آپ نے کبھی کشتی کے اکھاڑے میں لڑتے پہلوانوں کو غور سے دیکھا ہے جیتنے کے لیے وہ ایک دوسرے پہ جھپٹتے ہیں نہ کہ مقابل کے جھکنے کا انتظار کرتے ہیں وہ ایک دوسرے کو کمزور کرتے ہیں اور پھر جیتتے ہیں ان کی نگاہوں کے سامنے مقابل انسان نہیں ہوتا بلکہ وہ جیت کا تمغہ ہوتا ہے جیسے حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایک تکلیف دہ سفر طے کیا ہوتا ہے
اس معتبر تمغے تک رسائی کے لیے وہ ججھکتے نہیں ہیں نہ ہی مقابل پہ ترس کھاتے ہیں نہ یہ انتظار کرتے ہیں کہ مقابل انکو موقع فراہم کرے تو ہم جیتتیں جیت حاصل کرنے کے لیے وہ دائیں بائیں اطراف سے گھیر کر وار کرتے ہیں
بالکل اسی طرح کامیابی کا سفر میں آپکو کامیابی دوسروں کو کامیاب ہوتے دیکھ کر یا موقع کے انتظار میں نہیں ملے گی بلکہ اس سفر میں موجود مشکلات کی کانٹے دار جھاڑیوں کو انتھک محنت کے ذریعے عبور کر کے اور اپنے لیے خود موقع پیدا کر کے ملے گی
اب یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ موقع تلاش بنتے ہیں یا موقع فہم
#Zarqon Cheema
No comments