Muhabat Chup Nhi Skti Urdu Poetry written by Hafiza Aiman Ayesha



 محبت چھپ نہیں سکتی

 حافظہ ایمن عائشہ 


محبت چھپ نہیں سکتی

یہ آنکھوں سے جھلکتی ہے

یہ باتوں سے ٹپکتی ہے

یہ خواہشوں کی صورت میں

دلوں پر راج کرتی ہے

یہ روح تک کی رسائی کو 

اپنا حق سمجھتی ہے

یہ دل کی اوٹ میں رہ کر 

نظر روح پر رکھتی ہے

یہ ازمائشوں کے سبھی فاصلے

اکیلے طے کرنے کو

اپنا فرض سمجھتی ہے

کسی کی جان کی خاطر

یہ اپنی جان گنواتی ہے

یہ رشتوں کو ملاتی ہے

دلوں کی نفرتوں کو یہ

اپنی محبت سے مٹاتی ہے

دلوں میں پیار کے دیپ جلاتی ہے

محبت چھپ نہیں سکتی۔۔۔

No comments