Urdu poetry for My Teacher written by Dr.Nayab Hashmi
( ہر دلعزیز محترم استاد جناب شیخ یاسر صاحب کے نام )
ڈاکٹر نایاب ہاشمی
پڑھانے کا انداز ان کا بہت أرفع ہے
سمجھانے کا بھی بہت ہی نرالا ہے
دسیوں بار پوچھنے پر بھی خفا نہیں ہوتے
ہمارے استاد کا ظرف بہت ہی اعلٰی ہے
ہنستے ہنساتے پڑھاتے ہیں کئی اسباق
کئی بار گرامر کی مشکلوں سے نکالا ہے
نحو و صرف کے سمندر میں غوطہ زن
ڈوبتی کشتی کو بھی ہماری سنبھالا ہے
گردان مار دیتی ناں کہیں گردن سے
حکمت سے ہماری گردن کو چھڑایا ہے
سلامت رہیں آپ! اور آپ کا اعلیٰ ظرف
نایاب نے دعا کے لئے! ہاتھ جو اٹھایا ہے
Good wrk..
ReplyDelete