جہاد نفس لکھاری عینا ہاشمی
نفس کا جہاد سب سے افضل جہاد اور سب سے مشکل جنگ۔۔۔
یہ خود سے خود کی جنگ ہے کچھ لوگ اس جنگ کے آغاز میں ہی ہار مان لیتے ہیں کچھ آدھے راستے سے تھک ہار کر واپس لوٹ آتے ہیں لیکن کچھ بہادر و دلیر جنگو اس جنگ کو جیت جاتے ہیں۔۔۔ اور جو جیت جاتے ہیں ان کی منزل اللہ ہوتی ہے ان کو اللہ کا عشق، اللہ کا قرب نصیب ہوتا ہے۔۔۔
پتا ہے اس جنگ میں فضیلت اور مشقت کیوں ہے۔۔؟؟ تاکہ کھوٹے کھرے کی پہچان ہو سکے صرف وہ شخص ہی منزل حاصل کر سکے جسے منزل کو پانے کا عشق ہو جو خلوص کی اعلیٰ ڈگری رکھتا ہو جس کی لگن، جس کا شوق پائیدار ہو جس کی جستجو خالص ہو۔۔۔ تاکہ کوئی کم ظرف، دنیا سے لگاو رکھنے والا، نفس پرست اس منزل کو پانے
کےکھوکھلے دعوے نہ کرے۔۔۔
عیناہاشمی
Nice words
ReplyDelete