Urdu Nazam written by Memoona Malik
نام:میمونہ ملک
عنوان:نظم
وہ جو مجھ سے کہتا ہے کہ بہت ناپسند ہوں ناں میں تمھیں۔۔۔؟
چلو آج میں اس کو بتاتی ہوں کہ کس قدر ناپسند ہے وہ مجھے
تو سنو
اے مہتم بالشان۔۔۔
آپ جانتے ہو؟
آپ میری روح کا جزو اعظم ھو
جزو اعظم یعنی لازم و ملزوم حصہ
قلب محرور کی حرارت میں
یکسوئی کے عالم میں آپ دل کے نہاں خانوں
میں چاروں اطراف غوطہ زن ہو
اے نوبہار حیات۔۔۔۔
میرے دل کے زریں ورق پر آپ
پوری آب و تاب سے کنندہ ہو
روح من۔۔۔۔
آپ کی ہنسی میرے جینے کے دن بڑھا دیتی ہے
شاہ من۔۔۔
آپ کی آواز میرے سکون کا ذریعہ ہے,
اور آپ کا ہونا میری خوشیوں کی عمریں دراز کرتا ہے
اور میرے یارِمن۔۔!
میں جو آپ کو سوچوں تو میرے جینے کے ارادے رقص کرتے ہیں
اے روح سخن۔۔۔
اے سکون قلب۔۔۔
اے متاع حیات۔۔۔
آپ کی اہمیت بیان کرنے کیلئے،مجھے الفاظ نہیں مل رہے
یا شاید
کچھ احساسات و جذبات ایسے ہوتے ہیں
جنھیں لفظوں میں پرونے کیلئے،قلم بھی ساتھ نہیں دیتا اور فہم بھی مگر
اے حبیب من۔۔۔
اگر کبھی رب کو منظور ہوا
اور قسمت نے ساتھ دیا
تو ضرور سمجھاؤں گی آپکو
کہ آپ کیا ہو میرے لیئے
No comments