Eid pr urdu poetry written by Hamid Raza
عید پر
حامد رضا ، ریاض ، سعودی عرب
ہیں دھنک رنگ سی بکھری خوشیاں عید پر
فضاؤں میں ہیں لہلہاتی ہوئی تتلیاں عید پر
رنگ ہوئے خوشیوں سے ،اُمنگوں سے آراستہ
ہیں منور روشنی سے سبھی بستیاں عید پر
رنجیشیں و تلخیاں تم بھول کر آ کر ملو
توڑ ڈالو رواجوں کی ساری بیڑیاں عید پر
کاش آجائے وہ! ہوں میں جس کا منتظر؟
رضا ہوجائے اب ختم یہ دوریاں عید پر
No comments