Urdu Ghazal written by Khadija Mutaza
عنوان:غزل
نام:خدیجہ مرتضٰی (ظفروال)
نہ کر سکی حاصل مقام و مرتبہ آخر
افسردہ ہوں، شرمسار بیٹھی ہوں
کندھے ہیں کہ دکھتے ہیں بوجھ سے
پہاڑ غموں کا لیے سربازار بیٹھی ہوں
خوشیوں کا سورج بھی ہوگا آخر طلوع
نم آنکھوں میں لیے انوکھا انتظار بیٹھی ہوں
دل نکما ہے کہ کہیں لگتا ہی نہیں
بےچین،بےسکون،بےقرار بیٹھی ہوں
لاکھ ہوں گناہگار مگر ہوں تو تیری بندی
رحم کر کہ میں تجھ کو پکار بیٹھی ہوں
بیٹھی ہوں فقط اب تیرے" کن"پر آس لگائے
میں،میں میرے مولا میں تو ہار بیٹھی ہوں
No comments