14 August urdu Shayari written by Poetess Swaira Arif Mughal

 سویرا عارف مغل

 چودہ اگست 


شہر : گجرات

تم اپنے ملک کو سجاؤ

جس کو قائد نے بنایا ہے

تم یہاں دل کو لگاؤ 

جو  مشکلوں سے بسایا 

راہ میں آڑیں بھی تھیں مگر

بزرگوں نے توڑ تک نبھایا ہے

آیا ہے آج پھر یوم  آزادی 

 یوں وہ دور پھر سے آیا ہے

قائد کا فرمان لگاؤ دل سے

 اور اقبال نے تو شاعری سے جگایا ہے

  راہنماؤں کی فوج کے سائے میں

پاکستان معرض وجود میں آیا ہے

کہیں سندھ کی خوشبو کہیں پنجاب کی دھنک

 بچوں ، بڑوں نے جھنڈا منہ پر لگوایا ہے

ثقافتی اقدار ہیں کچھ ہمارے 

 اپنے دشمن کو ہر موڑ پر ہرایا ہے

زخمی کرتا نہیں آہ و فغاں یہاں 

 اور شہید ہوکر بھی یہاں کوئی نا چلایا ہے 

یہ میرا وجود ہے اور میں اس کا وجود

یہ شہید کے خون میں اور شہید اس میں نہایا ہے

بہت آفتوں کے بعد ، بڑی مشکلوں سے

 اسلامی جمہوریہ  پاکستان جیسی نعمت کو پایا ہے

No comments