Kuch batin dil kin urdu best column written by Ayesha Ali


 کبھی کبھار ہم ایک انجان رہ کے مسافر بن جاتے ہیں جس کی کوئی منزل نہیں ہوتی ۔ ہمیں ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ جو چیز ہماری ہے تو بس ہماری ہے اس پہ کسی اور کا کوئی حق

نہیں، جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔ ضروری نہیں جو ہم چاہیں وہ ہمیں ضرور ملے۔ ہوتا تو ہمیشہ وہی ہے جو اللّٰہ پاک کو منظور ہوتا ہے۔ جس میں ہماری خیر ہوتی ہے۔۔مگر ہوتا کیا ہے ہم ناامید ہو جاتے ہیں، ٹوٹ جاتے ہیں،بکھر جاتے ہیں۔ مگر سچ تو یہ ہے جب ہمارا دل کسی چیز یا کسی رشتے سے ٹوٹتا ہے تب ہی ہمیں اپنی اہمیت کا اندازہ پتہ چل جاتا ہے۔ تب ہم خود سے واقف ہو جاتے ہیں۔ اور تب ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے رب کے قریب ہو جاتے ہیں، ان سے لو لگا دیتے ہیں۔ اور یہی وہ مقام ہوتا ہے جب ہمیں اللّٰہ کی ذات سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔اور یہ وہ مقام ہوتا ہے جب ہمیں ہمارے اصل منزل کا پتہ چل جاتا ہے۔ اور وہ اللّٰہ اس انسان کو تھام کر اپنی آغوش میں چھپا لیتا ہے۔

 *"کچھ باتیں دل کی"* 


 *✍🏻عائشہ علی*

No comments