Hawa ki Beti poetry written by Samreen Maskeen
حوا کی بیٹی
حوا کی بیٹی خیال رکھنا
اپنی عصمت سنبھال رکھنا
تمہاری راہوں میں ہر طرف ہیں بکھرے کانٹے
اپنا دامن بچا کے رکھنا
حیا کی چادر ہمیشہ تانے رکھنا
میں نے دیکھا ہے اے حوا کی بیٹی
جس پہ پھیلی ہو چادر حیا کی
انکی حفاظت میں نظریں جھکاتے ہیں آدم کے بیٹے
ہاں میں نے دیکھا ہے آنکھوں سے اپنی
احتراماً چھوڑتے ہیں راستہ بھی
لیکن ہے شرط یہ کہ
چادر حیا کی تانے رکھنا
از قلم:ثمرین مسکین
No comments