Dil ka boj urdu poetry by Dr Nayab Hashmi

 دل کا بوجھ 

ڈاکٹر نایاب ھاشمی 



درد اٹھا جب سینے میں

آنسو تھے تب آنکھوں میں 


بہنے نہ دیا میں نے ان کو 

روک لیا انہیں پلکوں میں 


درد جب حد سے گزرا

تب آنسو بہائے سجدوں میں 


آہ بھی کی فریاد بھی کی 

شکوے بھی کیے چاہ بھی کی 


دل کا بوجھ تب اترا نایاب 

توبہ کی جب مانگ بھی کی

3 comments: