New year urdu poetry written by Dr Nayab Hashmi

 نیا سال

ڈاکٹر نایاب ہاشمی 



چاند سورج کی چمک میں نہ کوئی تبدیلی ہے 

ماہ و سال کے گزرنے میں نہ کوئی تبدیلی ہے 


 یونہی بے قراری ہے گزرتے ہوئے لمحات میں

گردش ایام کے بدلنے میں نہ کوئی تبدیلی ہے 


دھوکہ وہی، کرپشن وہی، بھوکا مرنا بھی وہی 

حالت غرباء میں اب بھی نہ کوئی تبدیلی ہے 


دن ہفتے میں اور ہفتہ مہینے میں گزر جاتا ہے 

سال پہ سال گزرنے میں نہ کوئی تبدیلی ہے


آتے و چلے جاتے ہیں لوگ، دنیا رکتی ہی نہیں 

نایاب کی دعاؤں میں بھی نہ کوئی تبدیلی ہے

2 comments: