Tum kya jano urdu poetry written by Samreen Maskeen
تم کیا جانو؟
ثمرین مسکین ،اٹک
تم کیا جانو
کسی کی آنکھوں کے
خوابوں کو نوچ لینا
کیساہوتاہے؟
تم کیا جانواس
درداورکرب کو
کہ جس کی
آنکھیں ہروقت
خوبصورت خواب بنتی ہوں
اور اچانک سے
ان خوابوں کو
کوئ نوچ لے
تو ان آنکھوں کا
نور کیسے ماند پڑتاہے
تم کیاجانو؟
ان خواب بنتی آنکھوں کا
اذیت سے گزرنااورپھر
کبھی نہ خواب بننے کا قصد کرنا
پھر یوں ہی بےرنگ
زندگی گزاردینا
کس قدر تکلیف دیتاہے
تم کیاجانو؟
تم کیا جانو؟
No comments