Urdu poetry written by Zoha Shabbir
بچھڑ جانے کی خبر کوئی حادثہ تو نہ ہو گی
میرے دوستوں کے لیے سانحہ تو نہ ہو گی
ان میں نہ بھی رہوں، کہیں تذکرہ تو رہے گا
بھول جائیں ہمیں ، بے وفا دوستی نہ ہو گی
بچھڑ جائیں، فقط آہ و فریاد کریں گے ساتھی
کیا آنسو کے ساتھ بخشش کی دعا نہ ہو گی
محفل میں خاص نہیں عام تو رہیں ہیں ہم
یاد کریں گے، کبھی جدا یادیں تو نہ ہوں گی
جو ساتھ رہیں اک مدت سے ہمارے ساتھی
جانتے ہیں ہماری جدائی طویل تو نہ ہو گی
جنت کی دعا کریں گے مسکراہٹ سجا کر
یاد میں کبھی آنکھ ان کی پرنم نہ ہوں گی
#ضحی_شبیر
ماشاءاللہ
ReplyDelete