Ehsaas Poetry written by Bits Mehmood


 احساس 

تمھیں پتہ ہے ؟

اس وقت میں کیا محسوس کررہی؟ 

کیسا فیل ہورہا مجھ کو؟

میں چپ چپ کیوں ہوں؟ 

اتنی خاموشی کیوں؟ 

نھیں نہ تم جان بھی کیسے سکتے ہو

ایسا محسوس ہورہا ہے 

سانسیں اکھڑ رہی ہیں 

دل پھٹنے کو ہے 


میں جو محسوس کررہی 

بیان کرنے سے قاصر ہوں 

مجھے ایسا محسوس ہورہا 

جیسے پیروں تلے زمین کھینچ لی ہو کسی نے

اور میں کچھ بھی نھیں کرسکتی 

دل گھٹ رہا ہو جیسے

پتہ نھیں کیوں محسوس ہورہا ایسے

میں خود کو خود نھیں سمجھا پارہی 

تو کسی اور کو کیسے سمجھاؤں ؟؟

وحشت سی بھری ہے 

طوفان برپا ہے دل میں 

اور میرے ہاتھوں سے سب نکلا جارہا 

اک حشر کا سماں ہے روح میں 

میں خود کو سمجھنا چاہتی ہوں 

میں خود کو محسوس کرنا چاہتی ہوں

پر کچھ بھی میرے بس میں نھیں 

میں خود کو ہر احساس سے عاری پارہی ہوں 

Biya Mehmood

No comments