Urdu Ghazal By Mahnoor Nisar Ahmad
ماہ نور نثار احمد
غزل
بنام حرا مراد (بہار)
جس کی باتیں فقط باتیں نہیں
وہ میرا دوست میرا ہم خیال ہے
ہم جو بچھڑے تو بہت دیر سے ملے
وہ ایسا ہے جس سے بچھڑنا محال ہے
دوری پر اس کی درد تھا شدید تر
اب جب سے ملے ہیں سانسیں بحال ہیں
میں شاید اس بھیڑ میں رہتا گمنام
وہ میرا ساتھی میرا ہم رسال ہے
روک لیتا ہے اگر بھٹک میں جاؤں کہیں
یہ چاہت اسکی مجھ سے باکمال ہے
میں نے بہت سال اس سے ملنے کی جستجو کی
اب بھی شاید ہی ہو ملاقات نور ایسا سوال ہے ؟
No comments