کبھی کبھار سوچتی ہوں معافی مانگنے والا ہم سے کس چیز کی معافی مانگتا ہے، اس درد کی جو اس نے ہمیں دیا ہوتا ہے، یا پھر اس اذیت کی جسے سہتے سہتے ہماری برداشت جواب دے جاتی ہے یا پھر ان آنسوؤں کے لیے جس نے آنکھوں کی بینائی تک کو چھین لیا ہوتا ہے، پا پھر اس نہ ختم ہونے والے درد کے لئے جو کبھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتا، یا پھر اس گھائل روح کے لئے جو روز اذیت کی بھٹی میں تڑپتی ہے، کیا معافی مانگنے سے ان تکالیف کا خسارہ ادا ہو سکتا ہے؟ نہیں ناں؟ مگر ہم بھی انھیں معاف کر دیتے ہیں جانتے ہو کیوں؟ کیونکہ ہم نہیں چاہتے جو اذیت جو درد ہم نے سہا وہ اذیت وہ درد کوئی اور سہے۔
Mafi Kiyon | معافی کیوں؟ بقلم عائشہ علی
Reviewed by The Writer
on
March 12, 2022
Rating: 5
No comments