Mazboot Deewar Baniye
میں نے آج تک اللّه کی ہر آزمائش پر شکر کیا ہے کبھی گلا نہیں کیا ہر تکلیف ہر مشکل وقت کو مسکرا کر سہا ہے ایک وقت تھا جب بھی پریشان ہوتی تو موبائل اٹھا لیتی اور ہر پریشانی بھول جاتی تھی پر آج موبائل سے خوف آنے لگتا ہے ہاتھ پاؤں كانپنے لگتے ہیں کیوں کہ آج جس کو دیکھو سب ٹوٹے ہوئے ہیں اپنی زندگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور جب ایک مضبوط دیوار کے سامنے بار بار دیوار ٹوٹتی ہے تو مظبوط دیوار بھی ایک وقت میں کمزور ہونے لگتی ہے خوف سے
اس لئے کسی کے لئے مظبوط دیوار بنیں تاکہ کمزور دیوار پھر سے مظبوط بننے کی طاقت پیدا کرے نہ کہ مظبوط دیوار کو بھی کمزور بنا دیں۔
میں کسی پر تنقید نہیں کر رہی بس سمجھا رہی ہوں کہ اللّه کی ہر آزمائش پر شکر کریں تاکہ آپکو دیکھ کر دوسروں کو بھی زندگی کی ہر آزمائش پر شکر کرنا آے دوسروں کیلئے طاقت بنیں کمزوری نہیں🤍
انیقہ ملک رائٹس
No comments