Urdu poetry by Memoona Malik

دنیا مجھے اپنے قدموں میں لگ رہی ہے جب سے
میں نے اس کی آنکھوں میں اپنی تصویر دیکھی ہے
معلوم ہوا کتنی انمول ہوں میں اس کی ہو کر
جب سے اس کے چاہنے والوں کی بھیڑ دیکھی ہے
خوشی ہے کہ بیاں کرنے کو الفاظ نہیں
آج آئینے میں میں نے، اس کی ہیر دیکھی ہے
ویسے ہی تو نہیں پسند ہیں اپنے ہاتھ مجھے
انہی میں اسکے ساتھ کی میں نے لکیر دیکھی ہے
تب سے سجدہ شکر میں ہو جب سے
اپنے ساتھ لکھی اس کی تقدیر دیکھی ہے
اس کے برابر کھڑے ہو کر میں نے
آج اپنے خوابوں کی تعبیر دیکھی ہے
اس کا ساتھ ہونا کس قدر سکون دہ ہے
آج اس کی محبت کی تاثیر دیکھی ہے
میمونہ ملک
No comments