Mobile Phone Positive use urdu Column written by Ashi Khokhar
موبائل فون کا مثبت استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے ؟
از قلم۔ عاشی کھوکھر سیالکوٹ
موبائیل فون ہو یا اس قسم کی کوئی بھی اور ڈیوائس جو ہمیں دنیا سے جوڑے ہوۓ ہو سب کے دو پہلو ہوتے ہیں مثبت اور منفی مزے کی بات ہم انسان ہیں بُرائی کی طرف ہمارا نفس خود بھاگ کر جاتا ہے اور بھلائی کی طرف زبردستی لانا پڑتا ہے موبائیل فون سے آپ ہر قسم کا علم ہر قسم کی معلومات کسی بھی موضوع پہ ہو لے سکتے ہیں مثبت بھی منفی بھی خدا نے بھی ہمیں خیر اور شر ہر چیز قرآن پاک میں بتا دی اور اختیار انسان کو دے دیا وہ چاہے تو خود کے لیے جنت کو بے قرار کرے چاہے تو جہنم کا ایندھن بناۓ موبائیل فون بھی اسی زمرے میں آتا ہے کہ آپ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں کسی کے سامنے یا اپنی فیملی کے سامنے شرمندہ نہ ہوں استعمال کرتے ہوۓ دونوں کندھوں پہ فرشتے بٹھا کے ہم خود کو اکیلا سمجھتے ہیں۔کہ ہمیں موبائیل کا منفی استعمال کرتے کسی نے نہیں دیکھا جیسا انسان ہوگا ویسی اسکی سوچ اور وہ اپنی اسی سوچ اور نفس کے ہاتھوں مجبور ہو کے خیر کو چھوڑ کر شر کو چُنتا ہے اور جہنم کی راہ اپنے لیے ہموار کرتا ہے قبر اپنی اپنی حساب اپنا اپنا جو دن گزر رہے واپس کبھی نہیں آئیں گے تو جہاں تک ممکن ہو اپنے اعمال درست کریں تا کہ دنیا و آخرت میں شرمندگی آپکا مقدر نہ بنے اس موبائیل سے آپ دین کا علم ہر طرح کا حاصل کر سکتے ہیں ہر شرعی اصلاحی مسئلے کا حل بروقت لے سکتے ہیں قرآن پاک کی تفسیر علماء کی راۓ معاشرے میں امن و سکون کس طرح ممکن ہو سکتا اس سب پہ ہمارا دین ہم سے کیا کہتا باآسانی ہم انٹرنیٹ موبائیل فون سے حاصل کر سکتے ہیں ایسا استعمال دنیا و آخرت میں خدا کی بارگاہ میں سُرخروئی کا سبب بن سکتا ہے
No comments